لاہور: پنجاب حکومت اور پولیس حکام نے صوبے میں جرائم پر قابو پانے اور ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر صوبہ بھر کے لیے 159 جدید ڈرونز خریدے جائیں گے جو نائٹ ویژن (رات کو دیکھنے والے) کیمروں سے لیس ہوں گے۔
لاہور پولیس کو 20 ڈرونز دیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع کے لیے 41 اور تحصیلوں کے لیے 98 ڈرونز مختص کیے گئے ہیں۔ یہ ڈرونز کرائم کنٹرول، مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور مشکل علاقوں میں پولیس آپریشنز کی مدد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔