لاہور: لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی، پولیس ملازم بھی بجلی چوری میں ملوث نکلا

لاہور: لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی، پولیس ملازم بھی بجلی چوری میں ملوث نکلا

لاہور: لیسکو شاہ پور سب ڈویژن نے مانووال گاؤں میں چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی۔ کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ ایک پولیس ملازم، اسد جوئیہ، براہِ راست (Direct) سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔
لیسکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اور میٹر قبضے میں لے کر کنکشن منقطع کر دیا۔ چھاپے کے دوران صارف اور لیسکو ملازمین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور صارف کی جانب سے ہاتھا پائی کی بھی کوشش کی گئی۔ لیسکو حکام نے بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹیگز: