دیہی پنجاب کی تقدیر بدلنے کا مشن: 79 ارب روپے کی لاگت سے "سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں" پروگرام شروع

دیہی پنجاب کی تقدیر بدلنے کا مشن: 79 ارب روپے کی لاگت سے

     پنجاب بھر کی 1530 سڑکوں کی بحالی کے ٹینڈرز جاری، کسانوں کو منڈیوں تک رسائی میں آسانی ہوگی: ملک صہیب احمد بھرتھ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق دیہی آبادی کو شہروں جیسی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے "سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں" پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) نے اس میگا پراجیکٹ کے تحت تعمیراتی کاموں کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
نمائندہ لاہور رنگ سینئر رپورٹر ادریس شیخ  کے مطابق  79 ارب روپے کا بھاری بجٹ اور ٹینڈرز: صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام پر 79 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 1530 ترقیاتی اسکیموں کو حتمی شکل دے کر ان کے ٹینڈر نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت خراب اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار تمام بڑی اور چھوٹی دیہی شاہراہوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔
 ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے دیہات کے باسیوں کا معیارِ زندگی بلند ہوگا۔ مین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ لنک روڈز کی بحالی سے جہاں عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی، وہیں کسانوں کے لیے اپنی فصلیں باآسانی منڈیوں تک پہنچانا ممکن ہوگا، جس سے دیہی معیشت میں واضح بہتری آئے گی۔

ٹیگز: