ستھرا پنجاب پروگرام دنیا میں منفرد، دیگر صوبے بھی ماڈل سے متاثر

ستھرا پنجاب پروگرام دنیا میں منفرد، دیگر صوبے بھی ماڈل سے متاثر

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں منفرد پہچان رکھتا ہے، اور اس کے مثبت اثرات دیگر صوبوں تک پہنچ رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتیں بھی اس ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتی ہیں، جبکہ پنجاب نے برمنگم، برطانیہ کو بھی رہنمائی فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے تحت باقی صوبے بھی عوامی فلاح کے منصوبوں میں پنجاب کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ٹیگز: