پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں گرینڈ کریک ڈاؤن: 63 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 129 مشتبہ افراد گرفتار

پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں گرینڈ کریک ڈاؤن: 63 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 129 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور :پنجاب پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کیے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ان آپریشنز میں درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب کی ہدایات پر صوبے کے مختلف اضلاع میں کی گئی کارروائیوں کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں۔     چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 63 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 20 ہزار سے زائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور پوچھ گچھ کی گئی۔ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ اور مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث 129 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے آپریشنز کے دوران مختلف مقامات سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، ان آپریشنز کا مقصد دہشت گردی کے خدشات کو ختم کرنا اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشنز کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی شرپسند کو سر چھپانے کی جگہ نہ ملے۔

ٹیگز: