وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع کی بلا تفریق ترقی کی نئی تاریخ رقم کر دی: مریم اورنگزیب

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع کی بلا تفریق ترقی کی نئی تاریخ رقم کر دی: مریم اورنگزیب

لاہور :سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے مسلم لیگ (ن) کے ارکانِ اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکانِ پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "ستھرا پنجاب" جیسے انقلابی پروگرام نے نہ صرف صوبے کی حالت بدل دی ہے بلکہ یہ ماڈل اب خطے اور دنیا بھر میں ایک مثال بن چکا ہے۔ ارکان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پنجاب کے ہر ضلع اور ڈویژن کی ترقی کی نئی تاریخ لکھی ہے۔
ارکانِ اسمبلی نے حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے درج ذیل نکات پر روشنی ڈالی۔صوبے بھر میں 30 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس سے دیہی اور شہری علاقوں میں رابطے بحال ہوئے ہیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے کیے گئے مؤثر اقدامات کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کا مقصد عوام کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترقیاتی کاموں کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر ضلع میں عوامی منصوبوں کی خود نگرانی کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: