پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری

لاہور : پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج سے متصل اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ خاص طور پر ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کی نشان دہی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریائے ستلج کے کنارے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور حفاظتی انتظامات کا مکمل خیال رکھیں۔

حکام نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو حالات پر نظر رکھیں گی اور کسی بھی خطرے کی اطلاع فوری فراہم کریں گی۔

ٹیگز: