آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوامی اعتماد کا نتیجہ ہے، عظمیٰ بخاری

آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوامی اعتماد کا نتیجہ ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا اور خدمت و ترقی کی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خواتین نے بھی آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور حصہ لیا اور مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی خواتین ووٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر مسلم لیگ (ن) کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی اقدامات اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو آزاد کشمیر کے عوام بھی سراہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دیتی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود وہ اپنی کارکردگی بیان نہیں کر سکتی۔ ان کے مطابق عوام نے انتشار اور الزام تراشی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے دھاندلی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے الیکشن کمیشن میں کوئی درخواست دائر نہیں کی اور صرف میڈیا پر بیانات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر انتخابات کے بعد ہارنے والے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو ماضی کے معاملات پر بھی نظر ڈالنی چاہیے اور غیر سنجیدہ بیانات کے بجائے مثبت سیاست کو فروغ دینا چاہیے۔

ٹیگز: