لاہور: پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان کے مطابق کالاباغ کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔