داتا گنج بخشؒ کے 983ویں عرس کی تقریبات، دوسرے روز بھی زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت

داتا گنج بخشؒ کے 983ویں عرس کی تقریبات، دوسرے روز بھی زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور: حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں، دوسرے روز بھی ملک بھر سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عرس کے موقع پر محفل سماع اور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، جبکہ زائرین کی جانب سے مزار پر چادر چڑھانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ عقیدت مندوں نے فاتحہ خوانی کی اور روحانی فیوض و برکات حاصل کرنے کے لیے حاضری دی۔

عرس کے دوران زائرین کے لیے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی اداروں کی جانب سے مزار اور اطراف کے علاقوں میں سخت نگرانی جاری ہے، جبکہ عرس کی تقریبات کے دوران زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: