بارش کے دوران سی ٹی او لاہور کے شاہراہوں کے دورے، ٹریفک روانی برقرار رکھنے کی ہدایت

بارش کے دوران سی ٹی او لاہور کے شاہراہوں کے دورے، ٹریفک روانی برقرار رکھنے کی ہدایت

لاہور: مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کا دورہ کیا اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔

سی ٹی او لاہور نے جین مندر، مزنگ، لوئر مال اور جیل روڈ سمیت مختلف علاقوں کا وزٹ کیا، جبکہ کینال روڈ کے انڈر پاسز پر ٹریفک کی روانی کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف مقامات پر بارشی پانی جمع ہے، تاہم ٹریفک وارڈنز مسلسل فیلڈ میں موجود رہ کر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز پانی میں کھڑے ہو کر بھی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ تمام ڈی ایس پیز، سیکٹر انچارجز اور ٹریفک وارڈنز فیلڈ میں موجود ہیں اور شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو متاثر نہیں ہونے دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تمام افسران صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

ٹیگز: