وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امام مساجد کے لیے اعزازیہ کارڈ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امام مساجد کے لیے اعزازیہ کارڈ کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ”وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری دی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فروری 2026ء تک کارڈ کے اجراء کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ یکم جنوری سے امام مساجد کو پے آرڈر کے ذریعے ادائیگی کی جائے اور یکم فروری سے اعزازیہ کارڈ کے ذریعے مستقل ادائیگیاں کی جائیں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر سے 62,994 آئمہ کرام کے رجسٹریشن فارم موصول ہو چکے ہیں اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔

مزید ہدایت کی گئی کہ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف یا اخلاقی و مالی جرائم میں ملوث امام مساجد کا اعزازیہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں مسجد اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے حساس علاقوں میں کومبینگ آپریشنز، سرکاری املاک اور سیف سٹی کیمروں کے تحفظ، فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی اور غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائیوں کو بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ٹیگز: