صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا صدر کینٹ لاہور میں ٹرنک سیوریج منصوبے کا دورہ

 صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا صدر کینٹ لاہور میں ٹرنک سیوریج منصوبے کا دورہ

لاہور: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے صدر کینٹ لاہور میں ٹرنک سیوریج منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ منصوبہ ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

منصوبے کے مطابق ٹرنک سیوریج کی کل لمبائی 7 کلومیٹر ہوگی جبکہ اس کی پمپنگ صلاحیت 125 کیوسک تک مقرر کی گئی ہے۔ ڈسپوزل سٹیشن کی گہرائی 40 فٹ ہوگی اور 72 انچ کے پائپ کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو بہتر صفائی اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے شہر میں سیوریج کے نظام کی بہتری ممکن ہوگی۔

ٹیگز: