قیادت عوام کے سامنے جوابدہ ہونی چاہیے، گورننس میں اصلاحات ضروری: میاں عامر محمود

قیادت عوام کے سامنے جوابدہ ہونی چاہیے، گورننس میں اصلاحات ضروری: میاں عامر محمود

اسلام آباد: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ قیادت کا اصل معیار قوم کی ترقی کے فیصلے کرنا یا نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی زندگی کو بہترین قیادت کا ماڈل قرار دیا اور کہا کہ قیادت زیادہ تر مڈل کلاس سے ابھرتی ہے۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا اور حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گورننس بہتر بنانے کے لیے حکومتی ادارے عوام کے قریب لائے جائیں۔

انہوں نے موجودہ انتظامی ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں سہولیات یکساں نہیں، اور بڑے شہروں پر دیگر شہروں کا بوجھ بڑھنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کے ہر ڈویژن کو صوبہ بنا دیا جائے تاکہ انتظامی نظام مضبوط اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

عالمی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین میں 31، نائیجیریا میں 27 اور روس میں 46 صوبے ہیں، جبکہ پاکستان کا ایک صوبہ بہت بڑے رقبے پر مشتمل ہے، جس سے انتظامی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

ٹیگز: