پنجاب پولیس کی کمان تبدیل: راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات، ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے مقرر

پنجاب پولیس کی کمان تبدیل: راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات، ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے مقرر

لاہور/اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب پولیس کی قیادت میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے راؤ عبدالکریم کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب تعینات کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
 راؤ عبدالکریم کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن سے ہے۔ وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وہ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک اور آر پی او گوجرانوالہ جیسے کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
 سبکدوش ہونے والے ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: