لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر: بسنت آئی، خوشیاں لائی؛ پتنگ بازوں کا جوش و خروش دیدنی

 لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر: بسنت آئی، خوشیاں لائی؛ پتنگ بازوں کا جوش و خروش دیدنی

لاہور: زندہ دلانِ لاہور کے روایتی تہوار 'بسنت' میں اب صرف دو روز باقی ہیں اور شہر کی فضاؤں میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔

 اندرون شہر خصوصاً موچی گیٹ کے بازاروں میں خریداروں کا سمندر امڈ آیا ہے، جہاں لاہوریے اپنی پسند کی پتنگیں اور ڈور خریدنے میں مصروف ہیں۔ اگرچہ خریداروں نے پتنگوں اور ڈور کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا شکوہ کیا ہے، لیکن ان کا جوش و خروش کم ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

 لاہور کی سڑکیں اور دکانیں رنگ برنگی پتنگوں سے سج گئی ہیں اور شہری اپنے اس قدیم تہوار کو منانے کے لیے بے قرار ہیں۔

ٹیگز: