لاہور: لاہور پولیس نے بسنت سے قبل غیر قانونی پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 12 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
کینٹ پولیس کی کارروائی: بغیر رجسٹریشن پتنگیں اور کیمیکل ڈور فروخت کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور ممنوعہ ڈور کی 47 چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔
ڈولفن فورس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پتنگیں بیچنے والے 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔