لاہور میں بسنت: لیسکو ہائی الرٹ، تمام فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ

لاہور میں بسنت: لیسکو ہائی الرٹ، تمام فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ

لاہور:لاہور میں بسنت فیسٹیول کے پیشِ نظر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (LESCO) نے بجلی کے نظام کو مستعد رکھنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کی خصوصی ہدایت پر تمام فیلڈ اسٹاف کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، لیسکو کے تمام فیلڈ افسران اور تکنیکی عملہ 6 سے 8 فروری تک مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔    ایمرجنسی ڈیوٹی: جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی تمام اسٹاف دفتر اور فیلڈ میں حاضر رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ چیف ایگزیکٹو نے واضح کیا ہے کہ بسنت فیسٹیول کے دوران شہر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پتنگ بازی کی دھاتی ڈور سے بجلی کی تاروں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان اور ٹرپنگ کے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ لیسکو انتظامیہ نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ فالٹ کی صورت میں فوری رسپانس دیا جائے تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹیگز: