لاہور:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سال 2026 کے لیے پولیس کو دیے گئے ٹاسک کی تکمیل کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے کرائم کنٹرول، منشیات کے خاتمے، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور پولیس ویلفیئر کے حوالے سے سال نو کے اہداف سے آگاہ کیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے "محفوظ پنجاب ویژن" کے تحت خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد ہماری ریڈ لائن ہے، اور پولیس افسران کو ایسے جرائم کے کیسز کی فوری یکسوئی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔