ٹیوشن سینٹر چھت حادثہ: وزیراعلیٰ پنجاب کاہنہ پہنچ گئیں

ٹیوشن سینٹر چھت حادثہ: وزیراعلیٰ پنجاب کاہنہ پہنچ گئیں


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاہنہ پہنچ گئیں جہاں وہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کے متاثرین سے ملاقات کریں گی اور جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیک فراہم کریں گی جبکہ واقعے کی مکمل انکوائری رپورٹ بھی طلب کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے میں 14 بچے جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹیگز: