لاہور میں فیکٹری ایریا پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں مالیت کی پتنگیں اور قاتل ڈور برآمد

لاہور میں فیکٹری ایریا پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں مالیت کی پتنگیں اور قاتل ڈور برآمد

لاہور :فیکٹری ایریا پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم عبدالحمید کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 800 گڈیاں، 200 پتنگیں، گڈی بنانے والے 500 بانسی تنکے اور 50 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ پشاور سے آن لائن آرڈر کے ذریعے پتنگیں اور ڈور منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ پتنگ بازی کے خلاف مہم جاری ہے اور شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: