ڈی جی پی آر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا منصوبہ نئے مالی سال میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

ڈی جی پی آر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا منصوبہ نئے مالی سال میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور : حکومتِ پنجاب نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial Intelligence) کے منصوبے کو نئے مالی سال میں بھی جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

سینئر رپورٹر نمائندہ لاہور رنگ  ادریس شیخ کے مطابق  یہ فیصلہ ڈی جی پی آر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جبکہ 69 کروڑ 85 لاکھ روپے کی لاگت کی منظوری ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی (DDWP) کے اجلاس میں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق، منصوبے کے تحت میڈیا مانیٹرنگ یونٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کی تجاویز پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت 83 نئی ملازمتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو 1300 سی سی گاڑیاں اور تین 1000 سی سی گاڑیاں خریدنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا وِنگ میں فیس بک، یوٹیوب، ایکس (ٹوئٹر) اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز کی مانیٹرنگ کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

ٹیگز: