لاہور سیشن کورٹ میں ملزمہ فلک جاوید کی ضمانت مسترد، عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور سیشن کورٹ میں ملزمہ فلک جاوید کی ضمانت مسترد، عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور :سیشن کورٹ لاہور نے نامناسب ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ فلک جاوید کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ نے ٹویٹر (ایکس) پر نامناسب ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، تاہم وہ ویڈیو جعلی ثابت ہو چکی ہے۔ اس کے باوجود ملزمہ نے اپنے موبائل فون کا پاس ورڈ دینے سے انکار کیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ پاس ورڈ مانگنے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی تھی، جس سے اس کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ تفتیش کے اس مرحلے پر ملزمہ کو ضمانت دینا مناسب نہیں۔

ٹیگز: