لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو سے بچاؤ کے لیے فریکشنل آئی پی وی اور او پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
مہم کا افتتاح صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے مقامی سکول میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت و آبادی، ڈائریکٹر انسداد پولیو پروگرام، اور انٹرنیشنل ڈونرز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر صحت نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں تاکہ بچوں کو پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق مہم کے دوران مختلف علاقوں میں بچوں کو فریکشنل آئی پی وی اور او پی وی کی ویکسین دی جائے گی اور عوامی آگاہی کے ذریعے والدین میں شعور بڑھایا جائے گا۔