جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس منعقد، صوبائی وزیر صحت کی صدارت

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس منعقد، صوبائی وزیر صحت کی صدارت

لاہور: جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے کی۔

اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں پروفیسر زبیر اکرم، اسد علی خان، عرفان علی، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، پروین قادر آغا اور محکمہ قانون و فنانس کے افسران شامل تھے۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم نے بھی شرکت کی، جبکہ وڈیو لنک کے ذریعے چیف انجینئر لیسکو فیصل زکریر اور ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی نے بھی اجلاس میں حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ کی ترقی، انتظامی امور اور صحت کے شعبے میں بہتری کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ٹیگز: