لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 4 اور 5 نومبر کے دوران ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔