لاہور ہائیکورٹ: سموگ تدارک کے اقدامات پر عدم اطمینان، ڈی سی لاہور کو کل طلب

لاہور ہائیکورٹ: سموگ تدارک کے اقدامات پر عدم اطمینان، ڈی سی لاہور کو کل طلب

لاہور  : لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور فضائی آلودگی میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کی۔

عدالت نے ریسٹورنٹس کی اوقات کار پر عمل درآمد نہ کروانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا تاکہ سموگ تدارک کے اقدامات اور ان کی بروقت عملدرآمد کی وضاحت پیش کی جا سکے۔

ٹیگز: