لاہور: پاکستان میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدترین شکل اختیار کر گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گوجرانوالہ ملک کا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے، جہاں ہوا کا معیار (AQI) 690 تک پہنچ گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح ہے۔
لاہور دوسرے نمبر پر ہے، جہاں AQI 471 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ فیصل آباد کا انڈیکس 306، ملتان کا 251 اور ہنڈال کا 212 ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ سطحیں سانس، آنکھوں اور دل کے امراض میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔
ماحولیاتی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے، ماسک کے استعمال اور ایئر پیوریفائرز کے استعمال کی ہدایت کی ہے تاکہ صحت کے خطرات سے بچا جا سکے۔