پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان کا واک آؤٹ

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان کا واک آؤٹ

لاہور:پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ اپوزیشن رکن اعجاز شفیع کے بولنے پر چیف وہپ رانا ارشد اور حکومتی رکن احسن خان نے مداخلت کی، جس کے بعد اعجاز شفیع نے اپنی تقریر شروع کر دی۔

اپوزیشن رہنماؤں طارق گل اور ملک وحید نے بھی حکومت پر لفظی حملے کیے، جبکہ اپوزیشن ارکان نے نعروں کے ذریعے جواب دیا۔ اجلاس کے دوران مائیک نہ ملنے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

ہنگامہ آرائی کے دوران مسودہ قانون، ترمیم مالیات سمیت پانچ بل منظور کر لیے گئے۔ تاہم، کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کو کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

ٹیگز: