لاہور:ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے پیش نظر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور کا دورہ منسوخ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان کل لاہور میں مشاورتی اجلاس طلب کر چکے تھے اور مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول تھیں، تاہم موجودہ حالات کی وجہ سے یہ شیڈول منسوخ کر دیا گیا ہے۔