اسلام آباد: سامعہ حجاب اغواء کیس میں اہم پیش رفت، ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: سامعہ حجاب اغواء کیس میں اہم پیش رفت، ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد :اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغواء اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت دیتے ہوئے شاملِ تفتیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا۔

درخواست میں ملزم کا مؤقف تھا کہ وہ اس مقدمے میں بے قصور ہے اور محض بلیک میلنگ اور ہراسانی کے لیے اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر مزید سماعت 9 ستمبر کو مقرر کر دی ہے۔ یاد رہے کہ حسن زاہد اس وقت تھانہ شالیمار میں درج ایک علیحدہ مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔

ٹیگز: