یومِ شہدائے پولیس: سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے لبرٹی چوک پر شمعیں روشن، آئی جی پنجاب اور اعلیٰ افسران کی شرکت

یومِ شہدائے پولیس: سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے لبرٹی چوک پر شمعیں روشن، آئی جی پنجاب اور اعلیٰ افسران کی شرکت

لاہور : یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے لبرٹی چوک پر پولیس کے جانثار شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔
تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ یومِ شہدائے پولیس دراصل تجدیدِ عہد کا دن ہے، جس میں ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، یہی لوگ ہمارے اصل ہیرو ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

ٹیگز: