مریم نواز سے خوشاب کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر گفتگو

مریم نواز سے خوشاب کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر گفتگو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے خوشاب کے ارکانِ صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی امور، ترقیاتی منصوبوں اور علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف ملک اور ظفر عباس خان نے خوشاب میں درپیش عوامی مسائل سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا، جس پر مریم نواز نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت پورے ملک اور آزاد کشمیر کی مقبول ترین عوامی جماعت ہے۔

ٹیگز: