لاہور میں سی سی ڈی کے چار مبینہ پولیس مقابلے؛ فائرنگ سے 4 ملزمان ہلاک

لاہور میں سی سی ڈی کے چار مبینہ پولیس مقابلے؛ فائرنگ سے 4 ملزمان ہلاک

لاہور:لاہور میں سی سی ڈی نے رات گئے مختلف علاقوں میں چار مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو ہلاک کر دیا۔ پولیس مقابلے ماڈل ٹاؤن، نشتر اور کاہنہ کے علاقوں میں پیش آئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مارے گئے ملزمان منشیات فروشی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

ٹیگز: