لاہور میں جعلی دودھ کی سپلائی ناکام؛ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، 1 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف

لاہور میں جعلی دودھ کی سپلائی ناکام؛ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، 1 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف

لاہور:لاہور میں جعلی دودھ کی سپلائی روکنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کڑی نگرانی اور علی الصبح ناکہ بندیاں جاری ہیں۔ کارروائی کے دوران ایک ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ دودھ بردار ٹینکر کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق سفید محلول کو دودھ کے نام پر تیار کیا گیا تھا اور اسے صبح سویرے مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ موقع پر کیے گئے فوری ٹیسٹ فیل ہونے پر محلول کو جعلی قرار دے کر تلف کیا گیا۔

ٹیگز: