پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کا اثر۔۔۔ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 350 فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کا اثر۔۔۔ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 350 فیصد ریکارڈ اضافہ

لاہور:پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد شہریوں کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر صوبے بھر میں لائسنسنگ سہولیات تیزی سے فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 68 ہزار شہریوں نے لائسنسنگ مراکز سے استفادہ کیا۔

ڈیٹا کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 350 فیصد تک ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ایک دن میں 82 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ 24 ہزار سے زیادہ افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔

ٹیگز: