لاہور میں ڈائنو ویلی اور کلچرل ریزورٹ کا منصوبہ منظور۔۔۔ہربنس پورہ میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا

لاہور میں ڈائنو ویلی اور کلچرل ریزورٹ کا منصوبہ منظور۔۔۔ہربنس پورہ میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈائنو ویلی اور کلچرل ریزورٹ کے قیام کے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ سیکرٹری ٹورازم، آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈیپارٹمنٹ نے منصوبے کی انتظامی منظوری جاری کر دی ہے۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں جدید طرز کا کلچرل ریزورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہربنس پورہ کے علاقے میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے اس منصوبے کے آغاز کی منظوری دی ہے۔ منصوبے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا، شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنا اور لاہور میں ثقافتی سرگرمیوں کو تقویت دینا ہے۔

ٹیگز: