پنجاب کے تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول سولر انرجی پر منتقل ہوں گے

پنجاب کے تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول سولر انرجی پر منتقل ہوں گے

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائندہ لاہور رنگ اویس گجر کے مطابق   اس سلسلے میں محکمہ نے سکولوں میں بجلی کی کھپت کے حوالے سے تفصیلی ڈیٹا طلب کیا ہے تاکہ بجلی کی موجودہ استعمال کی بنیاد پر سولر سسٹمز کی تنصیب ممکن بنائی جا سکے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے گزشتہ ایک سال کی بجلی کی کھپت کا ڈیٹا جمع کیا ہے، جس کے بعد سکولوں کو سولر پر منتقل کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ٹیگز: