لاہور میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں ، 24 گھنٹوں میں جرائم کی 294 وارداتیں رپورٹ

 لاہور میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں ، 24 گھنٹوں میں جرائم کی 294 وارداتیں رپورٹ

لاہور:لاہور شہر میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں، شہرِ اقتدار میں شہری اپنی جان و مال کے حوالے سے غیر محفوظ ہو گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کے گراف میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں مجموعی طور پر 294 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
    گھروں میں چوریاں: چوروں نے مختلف علاقوں میں 5 گھروں کو نشانہ بنایا، جہاں سے وہ لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان سمیٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔سٹریٹ کرمنلز نے اسلحے کے زور پر 10 شہریوں کو زدوکوب کیا اور ان سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیے۔

ٹیگز: