پنجاب ٹریفک پولیس کے لیے بڑی تبدیلی؛ یونیفارم کے نئے قوانین جاری، پہلے مرحلے میں لاہور پولیس کا لباس تبدیل ہوگا

پنجاب ٹریفک پولیس کے لیے بڑی تبدیلی؛ یونیفارم کے نئے قوانین جاری، پہلے مرحلے میں لاہور پولیس کا لباس تبدیل ہوگا

لاہور : پنجاب ٹریفک پولیس کے حوالے سے اہم خبر، پولیس یونیفارم اور پیٹرن کے قوانین میں بڑی ترامیم کر دی گئی ہیں۔ "یونیفارم ریگولیشنز 2026" کے تحت اب ٹریفک وارڈنز نئے روپ میں نظر آئیں گے۔
پنجاب میں ٹریفک پولیس کی شناخت تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ محکمہ پولیس نے یونیفارم اور اس کے پیٹرن کے حوالے سے "2026 یونیفارم ریگولیشنز" میں ترامیم کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نئے قانون کے تحت سب سے پہلے صوبائی دارالحکومت لاہور کی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔
لاہور کے بعد دوسرے مرحلے میں پنجاب کے دیگر بڑے ریجنز بشمول فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لباس تبدیل کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق ان ترامیم کا مقصد ٹریفک پولیس کے لباس کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانا اور اہلکاروں کی فیلڈ میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اس نئی ترمیم کے بعد ٹریفک پولیس کے روایتی لباس میں ڈیزائن اور کپڑے کے معیار کے حوالے سے نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ٹیگز: