لاہور:لاہور شہر میں سرد ہواؤں کا تسلسل برقرار ہے جس کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر میں درمیانی سے شدید دھند کی توقع ہے، جبکہ فضائی آلودگی میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔