پنجاب میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی: سڑکیں، مکانات اور ہاسٹلز PPP کے تحت تیار کیے جائیں گے

پنجاب میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی: سڑکیں، مکانات اور ہاسٹلز PPP کے تحت تیار کیے جائیں گے

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں منعقدہ تیسرے جائزہ اجلاس میں صوبے کی 18 اہم صوبائی سڑکوں کے علاوہ زرعی، صنعتی اور شہری اہمیت کی 24 راہداریوں کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ PPP ماڈل کے ذریعے منصوبوں کی تیز تر تکمیل، معیار میں بہتری اور طویل مدتی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے نہ صرف شہری سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ صوبے میں اقتصادی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

ٹیگز: