لاہور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد کے دوران پیش آنے والے ہنگامے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے ساتھ ضروری دستاویزات اور ثبوت بھی آئی جی پنجاب کو بھیجے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق، ہلڑ بازی کرنے والے افراد کی شناخت ویڈیوز کی مدد سے کر لی گئی ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔