پنجاب میں گرین ٹرانسپورٹ منصوبہ تیز، الیکٹرک بسیں 147 تحصیلوں تک پہنچانے کا فیصلہ

پنجاب میں گرین ٹرانسپورٹ منصوبہ تیز، الیکٹرک بسیں 147 تحصیلوں تک پہنچانے کا فیصلہ

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں گرین الیکٹرک بسیں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اہم بہتری لا رہی ہیں اور عوام کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد پنجاب کی 147 تحصیلوں میں الیکٹرک بس سروس شروع کی جائے گی تاکہ شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولت میسر آ سکے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق الیکٹرک بسوں کی ڈیمانڈ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور روزانہ لاکھوں افراد ان سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے، جس کا مقصد ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

ٹیگز: