پنجاب میں صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل ہونے کے قریب، 85 فیصد آبادی کا ڈیٹا تیار

پنجاب میں صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل ہونے کے قریب، 85 فیصد آبادی کا ڈیٹا تیار

لاہور: پنجاب شہریوں کی صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کے کمیونٹی انسپکٹرز پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل ہیلتھ سروے تیزی سے تکمیل کے مرحلے میں ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 18 اضلاع میں 85 فیصد سے زائد آبادی کی ہیلتھ اور ڈیموگرافک پروفائلنگ مکمل کر لی گئی ہے، جس کے ذریعے شہریوں کا بنیادی صحت سے متعلق ڈیٹا ڈیجیٹل نظام میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازنے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی اب جدید اور مستند ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پر کی جائے گی، نہ کہ غیر یقینی اندازوں پر۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے صحت کے شعبے میں منصوبہ بندی بہتر ہوگی، وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن بنے گی اور شہریوں کو بروقت اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

ٹیگز: