پنجاب میں تعمیر و ترقی کا نیا دور: مریم نواز کا 52 شہروں کو ماڈل بنانے کا عزم، لاہور کی 16 ہزار گلیوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

 پنجاب میں تعمیر و ترقی کا نیا دور: مریم نواز کا 52 شہروں کو ماڈل بنانے کا عزم، لاہور کی 16 ہزار گلیوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے ’’پنجاب ڈویلپمنٹ پلان‘‘ کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس میگا پروجیکٹ کے تحت 52 شہروں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے، جس سے عام آدمی کی زندگی میں بڑی تبدیلی آنے کی توقع ہے۔
وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں جاری کاموں کی رپورٹ پیش کی گئی۔   صوبے کے 51 شہروں میں جو کام سب سے زیادہ اہم اور 'کریٹیکل' تھے، ان کا 40 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان کاموں میں سیوریج، سٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی مرمت کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف مل سکے۔
لاہور کے حوالے سے ایک تاریخی سنگِ میل طے کیا گیا ہے ۔  وزیراعلیٰ نے لاہور کی 16 ہزار 410 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پلان کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جبکہ دوسرا مرحلہ 76 فیصد مکمل ہے۔ وزیراعلیٰ نے اب تیسرے مرحلے کا پلان طلب کرتے ہوئے کام کی رفتار مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ     "ہمارا مقصد صرف سڑکیں بنانا نہیں بلکہ عوام کے معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے۔ پنجاب کا ہر شہر اور ہر گلی ہماری ترقیاتی ترجیحات کا حصہ ہے، اور ہم مقررہ وقت میں ان تمام منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں گے۔

ٹیگز: