لاہور :ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے امین پارک، رضوان چوک اور کلمہ چوک میں کارروائیاں کیں۔
کارروائی کے دوران دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام کے لیے 2 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 2 ڈیری شاپس اور 1 ہول سیل ٹریڈر کی شاپ بند کر دی گئی اور ایک مقدمہ درج کروا دیا گیا