پنجاب پولیس کی سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف سخت کارروائیاں

پنجاب پولیس کی سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف سخت کارروائیاں

لاہور :پنجاب پولیس نے سموگ، فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 مقدمات درج کیے اور قانون شکن افراد کو گرفتار کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، 217 افراد کو 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 9 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ کارروائی کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 66، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 74 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 5 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، صنعتی علاقے، زرعی اور دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیا اور کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

ٹیگز: