کھیل امن کا پیغام دیتا ہے اور پاک فوج کی بدولت پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہوئے:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

کھیل امن کا پیغام دیتا ہے اور پاک فوج کی بدولت پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہوئے:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

اٹک :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اٹک میں منعقدہ نیزہ بازی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب اور نیزہ بازی کی فاتح ٹیم نے ٹرافی پاک فوج کے نام کر دی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ نیزہ بازی ہمارے آباواجداد کا ورثہ اور پنجاب کی تہذیب کا لازمی جزو ہے۔ کھیل امن کا پیغام دیتا ہے اور پاک فوج کی بدولت پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہوئے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد مودی نے کھیلوں پر بھی سیاست کی۔

ٹیگز: