پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، لاہور میں 582 کنفرم مریض

پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، لاہور میں 582 کنفرم مریض

لاہور :لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 68 نئے کنفرم ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے لاہور میں 15 مریض شامل ہیں۔

پنجاب میں مجموعی طور پر ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3,171 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ شہر لاہور میں یہ تعداد 582 تک جا پہنچی ہے۔

ٹیگز: